Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ انٹرنیشنل ایوارڈز کیلئے نامزد

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی سُپر ہٹ فلمیں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئیں۔

2023 شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم دی، جن میں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں، ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر حکمرانی کی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بھارت سمیت عالمی سطح پر بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز بھی توڑے۔

اب ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ دونوں سُپر ہٹ فلمیں انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’جوان‘ کو بہترین گاڑیوں کے اسٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ فلم ’پٹھان‘ کو بہترین فضائی اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی دُنیا میں ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کیلئے تیار

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد کنگ خان ایک بار پھر اپنے نئے پراجیکٹس کی وجہ سے مصروف ہوجائیں گے۔

شاہ رخ خان لندن سے واپسی کے بعد تین فلموں پر کام شروع کریں گے جن کا اعلان وہ جنوری 2024 میں ہی کردیں گے جبکہ یہ تینوں فلمیں شاید 2025 میں ریلیز ہوں گی۔

The post شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ انٹرنیشنل ایوارڈز کیلئے نامزد appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ انٹرنیشنل ایوارڈز کیلئے نامزد

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×