Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہی۔

اس موقع پر پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد سعودی عرب، اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا یقیناً۔

خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن و سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

The post مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے، سعودی وزیر خارجہ

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×