Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا

بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کے68ویں سالانہ فلم فیئر ایوارڈز  کا میلہ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا۔

گنگو بائی کاٹھیا واڑی بہترین فلم ،عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ اور سنجے لیلا بھنسالی بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ لے اڑے،راج کمار راؤ بہترین اداکار قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیے

دی گارڈین نے عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کو عظیم ترین فلموں میں جگہ دیدی

متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’پر تنقید

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ممبئی کے جیوورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب کی میزبانی کے فرائض  سلمان خان ، آیوشمان کھرانہ اور منیش پال نے انجام دیے۔

ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ، انیل کپور، ریکھا، جھانوی کپور، نورا فتحی، وکی کوشل اور کئی خوبصورت چہروں نے جلوے بکھیرے جبکہ  وکی کوشل، ٹائیگر شراف، جھانوی کپور اور جیکولین فرنینڈس کی شاندار ڈانس پرفارمنس  نے تقریب کو چار  لگادیے۔

عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا اور ان کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ  سنجے لیلا بھنسالی نے اسی فلم کیلیے بہترین  ہدایت  کار  کا ایوارڈ جیتا۔

اداکار راج کمار راؤ فلم ”بدھائی دو“  میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارکا ایوارڈ لے اڑے جبکہ ناقدین کی آرا کی بنیاد پر”بدھائی دو“  بہترین فلم، بھومی پڈنیکر بہترین اداکارہ اور شیبا چڈھا بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیاب ترین فلم”بھول بلیاں2“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کارتک آریان حیران کن طور پر کوئی ایوارڈ نہ جیت سکے تاہم  تبو نے ناقدین کی آرا کی بنیاد پراس فلم کیلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

ایک خوشگوار حیرت کی بات یہ ہے کہ سنجے مشرا ناقدین کی آرا کی بنیاد پر فلم”ودھ “کے لیے بہترین اداکار  کے ایوارڈ  کے حق دار قرار پائےجبکہ سینئر اداکار انیل کپور فلم”جگ جگ جیو“کیلیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔

رنبیر کپورکی فلم براہماسترا باکس آفس پر تو بلاک بسٹر ثابت ہوئی تاہم فلم فیئر ایوارڈ میں خاطرخواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکی۔ فلم براہماسترا نے بہترین میوزک البم کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ امیتابھ بھٹاچاریہ فلم کے مقبول گیت’کیسریا‘ کیلیے بہترین دھن کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ اسی گانے کیلیے اریجیت سنگھ بہترین پلے بیک سنگر قرار پائے۔

 ایوارڈز کے منتظمین  نے امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ کی صلاحیتوں کو بھی  تسلیم کیا۔ اس فلم کیلیے  انکش گیڈم نے بہترین ڈیبیو اداکار اور  اینڈریا کیویچوسا نے بہترین ڈیبیو اداکار ہ  کا ایوارڈ جیتا۔ تجربہ کار اداکار پریم چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

The post انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×