Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ابوعلیحہ نے فلم جاوید اقبال نئے نام سے ریلیز کرنے کیلیے کمر باندھ لی

فلم”جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر“ کے ہدایت کارابوعلیحہ متعدد رکاوٹوں اور تاخیر کا سامنا کرنے کے بعد اب بھی اپنی فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ابو علیحہ نے فلم میں ترامیم کے ساتھ ساتھ اس کا نام بھی بدل”ککڑی“رکھ دیا ہے اور منظوری کیلیے فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اقبال نے پابندی کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے

فلم جاوید اقبال برلن فلم فیسٹیول کیلیے بھی منتخب

ابوعلیحہ کے مطابق فلم  کا نیا نام  مرکزی کردارجاوید اقبال کے بیٹھنے کے انداز کی وجہ سے  پڑنے والی ان کی  عرفیت پر مبنی ہے۔سنسر بورڈ سے منظوری کی صورت میں فلم کو عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے درمیان ریلیز کیا جائے گا۔

 ابتدائی طور پر فلم کو  اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم   سنسر شپ کے مسائل کی وجہ سے فلم کے پریمیئر کو دسمبر تک موخر کردیاگیا۔ جنوری 2022 کراچی  میں پریمیئر ہونے کے باوجود  پنجاب حکومت نے  فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

ککری ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ فلم کا اسکرین پلے ابو علیحہ نے لکھا تھااور اسے جاوید احمد کاکی پوٹو نے پروڈیوس کیا ہے۔

بڑی اسکرین تک اپنے سفر میں درپیش چیلنجوں کے باوجود فلم کا پہلے ہی برطانیہ کے ایک فلمی میلے میں ورلڈ پریمیئر ہو چکا ہے اور اسے برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔فلم کے ایک سیکوئل  کی عکس بندی بھی جاری ہے جسے رواں موسم گرما میں نمائش کیلیے پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

The post ابوعلیحہ نے فلم جاوید اقبال نئے نام سے ریلیز کرنے کیلیے کمر باندھ لی appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

ابوعلیحہ نے فلم جاوید اقبال نئے نام سے ریلیز کرنے کیلیے کمر باندھ لی

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×