Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

صدیق جان گرفتار: کیا مریم نواز کی کوششیں بار آور ثابت ہو گئیں؟

بول نیوز کے رپورٹر صدیق جان کو اسلام آباد میں بول آفس کے باہر سے مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ہے ، صدیق جان کی گرفتاری سے متعلق پولیس کچھ بتانے سے قاصر ہے ، واضح رہے کہ مریم نواز نے گذشتہ اپنے پی اے ذیشان کا کہا تھا کہ صدیق جان کے خلاف ایف آئی اے میں کارروائی کی درخواست دی جائے ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ مریم نواز کے ایماء پر یہ سب کیا گیا ہو؟۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بول نیوز کے دفتر کے باہر سویلین کپڑوں میں ایک درجن افراد نے بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو روکا اور زبردستی نجی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر رپورٹر کو حراست میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹر صدیق جان کے قریبی ساتھی اور اے بی این نیوز کے اینکر پرسن عیسیٰ نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "8 تھانوں میں گیا ہوں۔ پولیس نہ یہ ماننے کو تیار ہے کہ انہوں نے اٹھایا، نہ یہ بتانے کو تیار ہے کہ کیا ایف آئی آر ہے۔ مطلب پولیس کی وردی میں نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا؟”

صدیق جان کے دوسرے قریبی دوست اور معروف رپورٹر مغیث علی نے صدیق جان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدیق جان کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اب تو جس کے بارے میں تحریک انصاف سے ہمدردی کا احتمال بھی ہوتا ہے اسے پوری ڈھٹائی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔عمران ریاض، جمیل فاروقی، صابرشاکر، سمیع ابراہیم، چودھری غلام حسین، معید پیرزادہ، سبھی کو ہدفِ انتقام بنایا گیا۔”

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل کمپلیکس میں میرے قتل کی سازش تیار تھی وقت پر مجھے مطلع کردیا گیا، عمران خان

پانچ کردار آج بھی عمران خان کی سہولت کاری کررہے ہیں، میاں جاوید لطیف

تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حکومت کی جانب سے صدیق جان کو گرفتار کرنے کی خبر انتہائی شرمناک ہے۔ ارشد شریف شہید کے کیس میں پروفیشنل صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہراساں کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم فوری طور پر صدیق جان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور مکمل حمایت میں کھڑے ہیں۔!”

صحافیوں اور سول سوسائٹی نے آزادی صحافت پر قابل مذمت حملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت والی مخلوط حکومت کی بڑے پیمانے پر مذمت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی عامر ضیاء نے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری اس بات کو بے نقاب کرتی ہے کہ شہباز شریف حکومت کس طرح آزاد میڈیا کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 11 مہینوں کی مختصر دور میں اس حکومت نے ایک کے بعد ایک میڈیا پرسن اور میڈیا ہاؤس کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ لیکن آج کے دن اور آج کے دور میں اس طرح کے ہتھکنڈے صرف نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا موجودہ حکومت اور اس کے حامیوں کی شکست کی علامت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے گرفتاری کو توہین عدالت قرار دیا۔

The post صدیق جان گرفتار: کیا مریم نواز کی کوششیں بار آور ثابت ہو گئیں؟ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

صدیق جان گرفتار: کیا مریم نواز کی کوششیں بار آور ثابت ہو گئیں؟

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×