Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ انکے والدین کا جذبہ بھی عروج پر

پی ایس ایل 8 میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کا جوش وجذبہ بھی عروج پر  ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد بیٹے کا میچ دیکھنے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان کی والدہ نے اسٹیڈیم  کے جنگلے کے پاس آکر بیٹے کو پیار کیا اور اس کا حوصلہ بڑھایا۔جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

فہیم اشرف نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل ڈالی، اسلام یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرادیا

اعظم خان اور شاداب خان کے فوٹو سیشن نے پرستاروں کو نرگس فخری کی یاد دلادی

 پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد کا پنڈی اسٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہین نے گلے لگاکر والد کا استقبال کیا اور فرداً فرداً ٹیم کے تمام ارکان سے والد کی ملاقات کروائی۔

لاہور قلندرز کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی وڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کے والدکو فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا کے ساتھ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

بعدازاں پشاور زلمی سے شکست کےبعد اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھاکہ”آج ایک اچھا کھیل ہارنا مشکل ہے، بالخصوص اپنے والد کی موجودگی میں۔ابومیں ہمیشہ پوری کوشش کرتا ہوں کہ آ پ قابل فخر محسوس کریں،ہم جمعرات کو اپنی رفتار بحال کرنے کی کوشش کریں گے“۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز اعظم کی اسٹیڈیم کے جنگلے پر والدہ تسنیم خان سے ملاقات کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں  والدہ کو اپنے بیٹے کو پیار کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔صارفین ماں بیٹے کی محبت کے جذباتی مناظر کوبےحد سراہا ہے۔

The post پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ انکے والدین کا جذبہ بھی عروج پر appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ انکے والدین کا جذبہ بھی عروج پر

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×