Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید

ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) صرف ان لوگوں کی خدمات پر معمور ہے جو اسے چلاتے ہیں ۔ایف آئی اے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات کے پیغام کو ریٹویٹ کرتے ہوئے شفا یوسف زئی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )صرف ان لوگوں کی خدمات فراہم کرتا ہے جو اسے چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی غلیط مہم  چلانے والوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

مہوش حیات نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ناقص ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف فحش مواد کو ہٹانے کا حکم دے۔

مہوش حیات نے ایڈووکیٹ خواجہ نوید احمد کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔

مہوش حیات کے پیغام پر ٹی وی اینکر شفایوسف زئی نے کہا کہ یہ قدم اٹھانا ضروری تھا کیونکہ ایف آئی اے والے سے کچھ نہیں ہوگا۔ یہ صرف ان کی خدمت کرتے ہیں جو ان کو چلاتے ہیں۔

 ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے کہا کہ ایف آئی اے میں میرا کیس بھی صرف  ایک تھکا دینے والی مشق تھی اور اس سے کچھ نہیں نکلا۔  ایف آئی اے کا عام عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔

The post مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×