Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

کراچی: ترک بحری جہاز BURGAZADA نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ بحری مشق TURGUTREIS-VII میں شرکت کی۔

قبل ازیں، کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے افسران اور ترکیہ ہائی کمیشن کے عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترجمان قومی اسمبلی

اعظم نذیر تارڑ اور رضا ربانی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کو غیرآئینی قرار دے دیا

بندرگاہ پر قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران مشترکہ پیشہ ورانہ امور بشمول سمندر میں دو طرفہ مشقوں کی منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ موضوعات پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشن سمیت کھیلوں اور سماجی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جہاز کے وفد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور انضمام کو مضبوط کرنا تھا۔

بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر، پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے جہازوں نے دو طرفہ مشقVII – TURGUTREIS میں حصہ لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید نکھارنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت کیا۔ اس مشق میں مختلف بحری آپریشنز بشمول غیرروایتی حملوں کے خلاف دفاع، وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزر (VBSS)، فضائی دفاعی مشقیں اور مشترکہ مربوط گشت تھے۔

ترک بحریہ کے جہاز کا دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے اور یہ مشق خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

The post پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×