Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

رنجیت سنگھ کا مجسمہ 2 حملے سہنے کے بعدلاہور کے مقامی میوزیم منتقل

لاہور قلع میں تنصیب کے بعد چند برسوں میں 2 حملوں کا سامنا کرنے کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ 2 حملے برداشت کرنے کے بعد لاہور کےفقیر خانہ میوزیم منتقل کردیاگیا۔

تانبے سے تیار کردہ مجسمہ چند سال قبل لاہور قلعہ میں نصب کیا گیاتھا، میوزیم کی انتظامیہ  مجسمے کی بحال میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ بھی بیمار ذہنیت کا شکار

اسلام آباد کے کچنار پارک میں نصب ’صنف آہن‘ کا مجسمہ منہدم

ماہرتعمیرات(آرکیٹیکٹ) ماریہ وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ لاہور قلعہ میں 2 حملے سہنے کے بعدفقیر خانہ  میوزیم میں سکونت پذیر ہے۔

ایک غیر ملکی صارف نے  مجسمے کی تاریخ اور اسے تخلیق کرنے والے فنکار کے بارے میں معلومات جاننا چاہیں تو ماریہ وسیم نے بتایا کہ تانبے کے اس مجسمے کو چند سال قبل تیار کیا گیا تھا اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی یاد میں لاہور قلعہ میں نصب کیا گیا تھا لیکن 2 مرتبہ توڑ پھوڑ کا نشانہ بننے کے بعداب اسے فقیر خانہ میوزیم میں بحال کیا جارہا ہے۔

ایک اور صارف نے  میوزیم کے حوالےسے معلومات دریافت کی تو ماہر تعمیرات نے بتایا کہ یہ میوزیم بھاٹی گیٹ میں واقع ہے۔

The post رنجیت سنگھ کا مجسمہ 2 حملے سہنے کے بعدلاہور کے مقامی میوزیم منتقل appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

رنجیت سنگھ کا مجسمہ 2 حملے سہنے کے بعدلاہور کے مقامی میوزیم منتقل

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×