Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں

Tags:

اداکارعمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق طلاق کے بعد تنقید کا نشانہ بنانے والی خواتین پر پھٹ پڑیں۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نامناسب تبصروں کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شادی ختم ہونے کےبعد خواتین انہیں نفرت انگیز تبصروں کا نشانہ بنارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق

اداکار عمران اشرف بھی آنجہانی سدھوموسے والا کے مداح نکلے

اداکارہ نے منفی تبصرے کرنے والی خواتین صارفین کے نام مخفی رکھتے ہوئے ان کے تبصروں کے اسکرین شاٹس اپنی انسٹااسٹوری کی زینت بنائے ہیں۔

 کرن کے شیئر کردہ ا سکرین شاٹس   میں ایک خاتون نے لکھ رکھا تھا کہ”مجھے یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا کہ تم طلاق کے بعد کس طرح معمول کی زندگی گزار رہی ہو“۔اس تبصرے پر کرن نے جواب دیا کہ”آپ کیا چاہتی ہیں میں خودکشی کرلوں؟ “ ۔

اداکارہ نے  اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ جانتا ہے کہ بالخصوص خواتین   کے ایسے تبصروں سے عاجز آگئی ہوں۔

انہوں نے ایک اور جذباتی پیغام لکھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ  کبھی بھی لوگ کسی لڑکی کو پرسکون نہیں دیکھ سکتے، چاہیے کچھ بھی ہوجائے، آپ لوگ  طلاق کے بعد ایک لڑکی سے کیا چاہتے ہیں ؟ خودکشی؟

یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار نے 2018 میں مختصر دوستی کے بعد شادی کرلی تھی اور 2020 میں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم گزشتہ ماہ دونوں نےباہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

The post طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں

×