Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

نادیہ جمیل نے برسوں کی کمائی ہوئی عزت ایک ایموجی سے گنوادی

بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن اداکارہ نادیہ جمیل نے برسوں میں کمائی ہوئی عزت ایک ٹوئٹ سے گنوادی۔ادکارہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے ٹوئٹر صارف کو نامناسب ایموجی سے جواب دینا مہنگا پڑگیا۔

ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کے اقدام میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ نادیہ جمیل نے کتنے بچے گود لے رکھے ہیں؟

اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟

اداکارہ نادیہ جمیل  نے  ٹوئٹر پر کینسر سے جنگ کے دوران اور بعد میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی اپنی فیملی کی طرح ہی ہیں اور مستقبل میں بھی ان صارفین سے رابطے میں رہنے کی امید ظاہر کی۔

نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے لیکن ایک ادھیڑ عمر صارف کا تبصرہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

جاوید احمد نامی صارف نے نادیہ جمیل کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر ایڈٹ کرکے لگائی اور اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔

اداکارہ کو صارف کی پیشکش ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہوں نے ردعمل میں کچھ کہنے کے بجائے’قے‘ والے ایموجی سے جواب دیا جو دیگر صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور اداکارہ کو تنقیدی تبصروں سے نوازا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میراخیال  ہے کہ’نہیں شکریہ ‘لکھنا بھی کافی  تھا، اپنے پرستار کو بے عزت کرنا مناسب نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ کسی سے اظہار کرنا کوئی بری بات نہیں۔ یہ سب کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت بری بات ہے ، آپ صرف نہیں بھی لکھ سکتی تھیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ   نادیہ!میں ہمیشہ آپ کی عزت اور تعریف کرتا ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کو حق تھا کہ آپ باعزت طریقے سے انکارکردیتیں یا توہین آمیز اموجی پوسٹ کرنے کےبجائےان کے تبصرے کو نظر انداز کردیتیں  ۔

The post نادیہ جمیل نے برسوں کی کمائی ہوئی عزت ایک ایموجی سے گنوادی appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

نادیہ جمیل نے برسوں کی کمائی ہوئی عزت ایک ایموجی سے گنوادی

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×