Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بدترین سیلاب کےدوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کرنے پر شوبز انڈسٹری کو شدید تنقیدکا سامنا

ملک بھر میں غیرمعمولی مون سون بارشوں کے نتیجے  میں آنے والے  تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران  کروڑوں پر روپے خرچ کرکے کینیڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب  کے انعقاد اور اس میں شرکت پر ہم نیٹ ورک اور پاکستانی فنکار سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے۔

تاہم اداکار اظفر رحمان نے ہم ایوارڈ کیلیے نامزدگی کے باوجود سیلاب میں گھرے ہم وطنوں کو چھوڑ کر کینیڈا جانے سے انکارکردیا۔دوسری جانب ہم نیٹ ورک کی انتظامیہ  نے وضاحت کی ہے کہ ہم ایوارڈ ز کینیڈا کے پلیٹ فارم کو سیلاب متاثرین کیلیے عطیات جمع کرنے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

ایسی تباہی نہیں دیکھی، انجلینا جولی کا دنیا سے پاکستان کیلیے ڈومور کا مطالبہ

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سیلاب میں گھر ے ہم وطنوں کو چھوڑ کر طیاروں کی بزنس کلاس میں سفر کرکے کینیڈا جانے اور وہاں موج مستیوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنےو الے فنکاروں کوصارفین شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنا ملک چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پاکستان آگئیں مگر پاکستانی اداکار سیلاب زدہ علاقوں کا رخ کرنے کے بجائے ایک ایوارڈ تقریب بزنس کلاس میں بیٹھ کر کینیڈا روانہ ہوگئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sharmila Saheba Faruqui s.i (@sharmilafaruqui)

پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے انجلینا جولی  سیلاب زدہ علاقوں کے دورے  اور کینیڈا میں موج مستی کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ  یہ ہیں انجلینا جولی جو   ہمارے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع دادو کا دورہ کر رہی ہے، محبت اور امید پھیلا رہی ہیں ، بین الاقوامی برادری سے ہماری مدد کے لیے آنے کی اپیل کر رہی ہے۔ اس کے بالکل برعکس  ہمارے پاکستانی چمکتے ستارے  ہم ایوارڈز کے لیے ٹورنٹو میں ہیں، خوشیاں مناتے ہوئے اور کچھ شاندار پرفارمنس کے لیے تیار ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ حدیقہ کیانی کے علاوہ  ان میں سے کسی ایک نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے یا کے علاوہ کسی بھی طرح کی نقد رقم یا کسی قسم کی یکجہتی کا اظہار کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی، حالانکہ میں واقعی ثقافتی سرگرمیوں، ایوارڈ شوز، پرفارمنس وغیرہ پر یقین رکھتی ہں ، جو ہمارے ٹیلنٹ کو فروغ دیتا ہے اور ہمارے فنکار اور اداکار   کسی سے پیچھے نہیں لیکن یہ ایک بہت بڑا سہارا ہوتا اگر یہ سب اپنے ہم وطنوں تک پہنچ جاتے جنہوں نے تباہ کن سیلاب سے اپنے گھر، زندگی اور ذریعہ معاش کو کھو دیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے لکھاکہ  ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، جشن منانے کا، ماتم کرنے کا، ہمارے ملک میں ایک انسانی بحران ہے، یہ وقت ہے ان کے ساتھ کھڑے ہونے  ، ان کو تھامنے، ان کی حمایت اور محبت کرنے کا ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک کی اپنی قوم کے تئیں ایک ذمہ داری ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے،یہ انہیں لوٹانے کا وقت ہے ۔

ادھر ڈان نیوز کے شوبز رپورٹر حسن کاظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ  انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے کئی شوبز شخصیات سے رابطہ کیا لیکن  کسی نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیشتر فنکاروں  3 عضر پیش کیے کہ  کسی بھی پروگرام  یا ٹرانسمیشن میں شرکت کیلیے انہیں معاوضہ دیا جائے۔ ہم بہت مصروف ہیں، ہمارے پاس وقت نہیں ہے اور  اگر ہم سیلاب زدگان کے لیے کام کریں تو عمران خان کو اعتراض ہو گا۔

تاہم سینئر صحافی حامد میر نے حسن کاظمی سے انکار کرنے والے اداکاروں کے نام دریافت کیے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دریں اثنا اداکار اظفر رحمان نے ہم ایوارڈز کیلیے نامزدگی کے باوجود سیلاب میں گھرے ہم وطنوں کو چھوڑ کر کینیڈا جانے سے انکار کردیا۔اظفر رحمان نےاپنی انسٹاپوسٹ میں  ٹورنٹو میں موجود اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا  کہ  منفی کردار کے بہترین اداکار کے درجے میں نامزدگی کے باوجود میں ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Azfâr Rehmân (@azfu)

انہوں نے کہا کہ  میں سیلاب میں ڈوبے اپنے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی   کرتا ہوں۔انہوں نے ایوارڈ کے منتظمین سے درخواست کی ان کا ٹکٹ عطیہ کرکے رقم سیلاب زدگان کے فنڈ  میں جمع کرادی جائے۔

دوسری جانب ہم ٹی وی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ  ہم ایوارڈ ز کینیڈا کے پلیٹ فارم کو سیلاب متاثرین کیلیے عطیات جمع کرنے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by humtvpakistan (@humtvpakistanofficial)

 تقریب  کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی  کاقابل ذکر حصہ  سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کے علاوہ مومنہ درید فاؤنڈیشن اور آر ڈی ایف کے  تحت سیلاب زدگان کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ جس میں پاکستان سے آنے والے فنکار شرکت کریں گے۔

ہم ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوارڈ  تقریب اور فنڈررنگ تقریب میں مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات،سابق اور موجودہ کرکٹرز کی کٹس ، بیٹس اور بالز کی نیلامی سے حاصل حاصل ہونے والے تمام عطیات سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اداکارہ عشنا شاہ نے بھی اس حوالے سے لمبا چوڑا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ دریں اثنا گزشتہ رات کینیڈا میں مومنہ درید فاؤنڈیشن اور آر ڈی ایف کے اشتراک سے فنڈریزنگ گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by humtvpakistan (@humtvpakistanofficial)

تقریب میں موجودہ اور سابقہ کرکٹرز کے بیٹ، بالز اور دیگر قیمتی سامان نیلام کیا گیا جس سے حاص ہونے والی آمدن سیلاب زدگان پر خرچ کی جائے گی۔

The post بدترین سیلاب کےدوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کرنے پر شوبز انڈسٹری کو شدید تنقیدکا سامنا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

بدترین سیلاب کےدوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کرنے پر شوبز انڈسٹری کو شدید تنقیدکا سامنا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×