Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

رقص کرتی رہیں، ہلیری کلنٹن فن لینڈ کی وزیراعظم  کی حمایت میں آگے آگئیں

سابق امریکی سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے فن لینڈ کی وزیراعظم سنامارین کی حمایت میں آگے آگئیں۔ فن لینڈ کی وزیراعظم مارین حال ہی میں اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

ہلیری کلنٹن نے فن لینڈ کی وزیراعظم مارین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر شیئر کی ۔ امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہیں ٹیگ کیا جس میں ایک پرہجوم کلب میں اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن ہے، "رقص کرتی رہیں”۔

یہ بھی پڑھیے

فن لینڈ کی وزیراعظم کو ڈانس وڈیو وائرل ہونے پر تنقید کاسامنا

ہیلری کلنٹن نے ٹوئٹر پوسٹ میں فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی  جس میں وہ 2012 میں کولمبیا ایک کلب میں ڈانس پارٹی کررہی ہیں جبکہ وہ اس وقت امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ تھیں۔

سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کی پوسٹ پر فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لال دل کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فن لینڈ کی 36 سالہ خاتون وزیراعظم کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کرنے کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا۔فن لینڈ کے میڈیا میں زیر گردش تصویر میں 2 خواتین کو بوسہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

سنا مارین نے تصدیق کی کہ یہ تصویر کیسرانٹا میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لی گئی تھی جبکہ وہ 8 سے 10 جولائی تک منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک تھیں۔

فن لینڈ کی وزیر اعظم  سنا مارین نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا تھا کہ ذاتی طور پر متفق ہوں کہ تصویر مناسب نہیں تھی ،اس پر قوم سے معذرت کرنا چاہتی ہوں ۔

The post رقص کرتی رہیں، ہلیری کلنٹن فن لینڈ کی وزیراعظم  کی حمایت میں آگے آگئیں appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

رقص کرتی رہیں، ہلیری کلنٹن فن لینڈ کی وزیراعظم  کی حمایت میں آگے آگئیں

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×