Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستانی اسٹارٹ اپ carfirst نے اپنا کاروبار بند کردیا

واوا کارز کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک پاکستانی اسٹارٹ اپ  carfirst نے بھی اپنا آپریشن بند کردیا۔

پاکستان میں 89ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری لانےوالی کمپنی نے جمعے کو اپنے لنکڈ اِن پیج پر جاری کردہ پوسٹ میں کاروبار بند کرنے کااعلان کیا۔

 یہ بھی پڑھیے

واوا کارز  نے پاکستان میں اپنے آپریشن  بند کردیے

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ ، افراط زر 43.31 فیصد تک پہنچ گیا

 آٹوموبائل مارکیٹ پلیس نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کی بندش کے معاملات دیکھنے کیلیے ایک ٹیم موجود رہے گی۔موبائل ایپلی کیشن سے منسلک سروس استعمال شدہ کاریں خرید کر انہیں منافع پر آگے فروخت کرتی تھی اور صارفین  کو  محفوظ ،آسان اور پریشانی سے پاک خدمات  کی فراہمی کی دعویدار تھی۔

carfirst کا نیٹ ورک کراچی، لاہور،اسلام آباد ،فیصل آباد ، ملتان اور حیدرآباد  میں 35 سے زائد خرید و فروخت کے مراکز پر مشمل تھا۔کرنچ بیس کے مطابق کمپنی 2 مرحلوں میں 89ملین ڈالر کا سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی ۔اس کی تازہ ترین فنڈنگ ​​31 مئی 2018 کو سیریز A راؤنڈ سے جمع کی گئی تھی۔

اس سٹارٹ اپ کو جرمن ادارے فرنٹیئر کار گروپ نے مالی اعانت فراہم کی تھی،   جو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی  مارکیٹ پلیسز کو بناتا ،متعارف کراتااور چلاتا ہے۔ فرنٹیئر کار گروپ کے دیگر منصوبوں میں متحدہ عرب امارات میں Bayut-Dubizzle، پاکستان میں Zameen، پاکستان اور مصر  میں OLX، انڈونیشیا میں Lamudi، فلپائن، میکسیکو اور  شمالی افریقہ میں Mubawab، اور تھائی لینڈ میں Kaidee شامل ہیں۔

اس سے قبل جون میں اسی طرح کے ایک سٹارٹ اپ ترک نژاد VavaCars نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔ اس کی بندش کے بعد حالیہ مہینوں میں بہت سے دوسرے نمایاں ای کامرس پلیئرز کی چھانٹی، سروس رول بیکس اور مکمل بندش ہوئی۔ ڈچ توانائی کے بڑے ادارے Vitol کے اشتراک سے  VavaCars نے اکتوبر 2021 میں سیریز B راؤنڈ میں  50 ملین تک سرمایہ اکٹھا کیا تھا۔

پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے۔ عالمی سرمایہ کار جنہوں نے فینسی پچ ڈیک کے ساتھ سٹارٹ اپس میں دل کھول کر سرمایہ کاری کی  تھی اب ٹاپ لائن گروتھ کے بجائے محض ابتدائی وقفے میں ہی منافع مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ائیر لفٹ، کریم، ایس وی وی ایل اور ٹرک اٹ ان جیسے نامور پلیئرز نے حال ہی میں عالمی کساد بازاری اور مقامی محاذ پر ناموافق معاشی حالات کے پیش نظر ملازمین کو فارغ کر دیا ہے اور اپنے کام کے دائرہ کار کو کم کر دیا ہے۔

CarFirst کے لنکڈ ان پیج کے مطابق  کمپنی میں لنکڈان  پروفائلز کےحامل کم از کم 366 ملازمین ہیں۔ کمپنی کے اچانک بند ہونے کے تناظر میں ملازمین کے معاوضے پر کوئی بات نہیں کی گئی۔روزنامہ ڈان  کے مطابق  کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او راجہ مراد خان نے کار فرسٹ کے آپریشنل بند ہونے کی وجوہات پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

The post پاکستانی اسٹارٹ اپ carfirst نے اپنا کاروبار بند کردیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

پاکستانی اسٹارٹ اپ carfirst نے اپنا کاروبار بند کردیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×