Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا و طالبات نے جرمانوں اور زیاتیوں پر احتجاج کیا ہے

طلبا و طالبات نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی نعرے لگا رہے تھے، بیدیاں روڈ پر نجی میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ طالبات کو نقاب کرنے کی اجازت نہیں ، لڑکے جینز نہیں پہن سکتے ، بات بات پر جرمانے کیے جاتے ہیں،کالج میں خوف وہراس کا ماحول ہے، طالبات نقاب نہیں پہن سکتیں لیکن دوپٹہ لازم ہے،بال کھلے رکھنے پر جرمانہ ہے،طالبات شدید تناؤ کا شکار ہیں، اسی ذہنی تشدد کی وجہ سے فورتھ ایئر کی طالبہ کی موت ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالبہ جو کیمرے کے سامنے نہ آئیں کا کہنا تھا کہ کالج میں زیر تعلیم طالب علموں کو ہزاروں روپے جرمانے کی مد میں دینا پڑتے ہیں، 20 لاکھ سالانہ میڈیکل فیس کے ساتھ 5 لاکھ ہاسٹل کی فیس لی جاتی ہے

دوسری جانب کالج کے مالک وحید شیخ کا کہنا ہے کہ کالج کا کوئی یونیفارم نہیں،لیکن لباس متعین ہے، قواعد پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانہ ہوتا ہے، بچوں کو ڈانتتا ہوں،اور جو آڈیو سامنے آئی ہے، وہ ایک طالب علم کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے پر ڈانٹا تھ، جو طالبہ جاں بحق ہوئی ہے،وہ دل اور شوگر کی مریضہ تھی،اس کی گھر پر طبعی موت ہوئی ہے

کالج کے درجنوں طلبا نے طالبہ کی موت کے بعد کالج کے انتہائی سخت اور ظالمانہ ماحول کے خلاف احتجاج کیااور کہا کہ ایویسینا میڈیکل کالج میں گزشتہ چند برسوں میں کسی طالبعلم کی موت کا یہ پانچواں واقعہ ہے، طالبہ ایک ٹیچر اور انتظامیہ کے ذلت آمیز رویے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی،طالبہ کی موت کے حوالے سے مختلف رپورٹس ہیں، ان کے کچھ ساتھیوں نے اسے خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب سینئر انتظامیہ نے انہیں ریلیف دینے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،طلبا نے ایک پروفیسر مسعود نظام تبسم کے خلاف الزام عائد کیا کہ وہ طالبعلموں کو ہراساں کرتے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، طالبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور ان کی موت پراسرار طور پر ہوئی، اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی ایک طالب علم نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اور مزید 2 نے بھی اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ایسا ہی کیا تھا

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×