Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی :پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 72046 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 72294 پر جا پہنچا۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا صبح تقریباً 10 بج کر 6 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر 72 ہزار 46 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا،اب تک انڈیکس میں 1055 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×