Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ایکشن آگئی

سرگودھا،باغی ٹی وی (ادریس نواز چدھڑ سے ) غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ان ایکشن ۔ منشیات کی خرید و فروخت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، یہ لعنت پرامن معاشروں میں بگاڑ کا ایک سبب ہے ۔ اس جرم میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 953 مقدمات کا اندراج کر کے 538 کلو گرام چرس ، 5.46 کلو آئس ، 10 کلو ہیروئن ، 9 کلو افیون ، 20 ہزار لیٹر شراب ،1177 لیٹر لہن ، 06 چالو بھٹیاں برآمد کی ۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنا اور اسکی نمائش کرنا بذات خود خوف و ہراس پیدا کرتا ہے اور مزید سنگین جرائم کا سبب بنتا ہے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اب تک سرگودھا ریجن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1327 مقدمات درج کر کے 74 کلاشنکوف ، 140 رائفلز ، 1136 پسٹل ، 134 بندوق بارہ بور ، 02 کاربین ، 02 عدد خنجر اور 6215 عدد کارتوس برآمد کیئے ہیں ۔

آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں،جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات اچھی پولیسنگ میں بہت معاون ہوتی ہے ۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ جس کیلئے سرگودھا ریجن پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ایکشن آگئی

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×