Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بارش، برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور کا کیسا رہے گا موسم؟

خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے سیالکوٹ،نارووال ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے اوکاڑہ،بہاولنگر، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے خوشاب، میانوالی اورسرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے برفباری متوقع ہے

کوئٹہ، زیارت ،ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن میں برفباری متوقع ہے،نوشکی اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان ،سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بارش ہوئی ہے، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں برفباری متوقع ہے

وادی نیلم میں پھر برف باری،سرد ی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، وادی نیلم ، آٹھمقام،سالخلہ ،کیرن ،کنڈلشاہی میں برف باری ہوئی ہے، لوات بالا ، جاگراں ،سرگن ،گریس ویلی میں رابطہ سٹرکیں بند ہو گئی ہیں،شونٹھر ،ہلمت ،سرداری ،پھولاوئی ،تاؤبٹ کی رابطہ سڑکیں بھی کئی روز سے بند ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ،شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے ،وادی لیپہ دو دن موسم صاف رہنے کے بعد وادی لیپہ میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وادی لیپہ کے پہاڑوں پر تازہ برف دو فٹ سے زیادہ پر چکی ہے جبکہ وادی لیپہ کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید 12 گھنٹے تک جاری رہے گا برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے متعدد علاقوں بجلی سے متاثر بیشتر علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ہیں

ملکہ کوہسار مری میں برفباری سلسلہ جاری ہے، مری میں اب تک تقریبا ایک فٹ سے زائد برفباری پڑھ چکی ہے مزید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مری موسم شدید سرد ہو گیا ۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو ڈگری نیچے گر گیا راستے صاف کر دیئے گئے لیکن شدید برف باری سے ڈھکنے لگے مری انتظامیہ الرٹ رات سڑکوں میں رہے ڈی پی او مری سرفراز احمد ٹریفک انتظامات خود نگرانی کی ، پولیس کی جانب سے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنیوالے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں،منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں، دوران برفباری گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں

سردیوں کے آغاز سے جاری گیس کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاہورکے کئی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اقبال ٹاون، اعوان ٹاؤن، اچھرہ، مسلم ٹاون، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے ریواز گارڈن، ریاض کالونی، ہربنس پورہ، صدر، مغل پورہ، گڑھی شاہو میں شہری گیس سے محروم ہیں،

لاہور میں گزشتہ روز ہونیوالی ہلکی بارش کے اثرات لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح کم ہو گئی دنیا کے آلودہ ترین 10 شہروں کی فہرست سے باہر ہو گیا،لاہور 144 ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں 17 ویں نمبر پرآ گیا، لاہور میں سب سے زیادہ 211 اے کیو آئی کینال بینک ہاوسنگ سوسائٹی میں ریکارڈکی گئی،لاہور میں گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج وقے وقفے سے بارش کا امکان ہے، لاہور میں سردی کی شدت برقرار ہے لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد رہے گا

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

The post بارش، برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور کا کیسا رہے گا موسم؟ appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

بارش، برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور کا کیسا رہے گا موسم؟

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×