Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اورعےٰسی خیل کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا۔نقصانات کے ازالے کیلئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے سروے شروع کیا جائے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے نقصانات کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی پی ڈی ایم اے کو آج ہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فی الفور تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی پلان مرتب کیا جائے اوربارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان،تونسہ،راجن پور میں تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ضروری سازو سامان اور فوڈ ہیمپرزمتاثرہ علاقوں میں وافرتعداد میں پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی تسلسل سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ قیمتی پانی تباہی مچاتا ہوا ضائع ہوتا ہے،اس پانی کو محفوظ بنانے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری آبپاشی کوواٹرسٹوریج کے حوالے سے پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج کے دستوں نے لوگوں کی بروقت مدد کی اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنایاجس پر کورکمانڈر ملتان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے کئی لوگوں کی قیمتی جانوں کو پچاناممکن ہوا۔پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

پنجاب حکومت مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد پر پاک فوج کے کردارکو سراہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مخیرحضرات کو بھی آگے آنا چاہیے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں این جی اوزاوردیگر اداروں کو بھی پورا سپورٹ کریں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ کوہ سلیمان میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔بارشوں کا نیا سلسلہ 26اگست تک جاری رہے گا۔ڈیرہ غازی خان، راجن پور،تونسہ میں ایک بار پھر سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 3لاکھ سے زائد آبادی متاثرہوئی ہے۔

پنجاب حکومت تقریباً23ہزار ٹینٹ متاثرین کو فراہم کرچکی ہے اورتقریباً36ہزارفوڈ ہیمپرزمتاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت راجن پور،تونسہ،ڈی جی خان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اورریسکیو آپریشن اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کو دریاؤں کی صورتحال، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، صحت، ہاؤسنگ، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات،پاک فوج کے نمائندے، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو 1122لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری واٹر ڈویژن، کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمشنر بہاولپورنے اپنے دفاتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

The post پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×