Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سینئرصحافی عمران ریاض خان سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی

لاہور:سینئرصحافی عمران ریاض خان کوبلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے روک دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی عمران ریاض خان کومیسربلٹ پروف گاڑی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے اوراس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے

اس حوالے سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2017 کی ایک پالیسی کے تحت پچھلے سال عمران ریاض خان کوبلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی ، اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرسڈیز بینز2004 کار کی سہولت فراہم کی گئی تھی جوبعض ناگزیروجوہات کی بنا پرواپس لی جارہی ہے،

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق فوری نافذ العمل ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید پر اینکر عمران خان پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمے درج کر لئے گئے ہیں

اینکر عمران خان پر لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ،میانوالی، ٹھٹھہ سمیت کئی شہروں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، عمران خان نے پہلے درج ہونے والے مقدمات میں ضمانت کروا لی تھی تا ہم ابھی عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے کئی شہروں میں مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں،

عمران ریاض خان کے خلاف اب سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کالا باغ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل پاکستانی شہری ہے اور افواج پاکستان سے پیار کرتا ہےاینکر عمران ریاض خان کو کافی عرصے سے فالو کر رہا تھا 30 جون کو عمران ریاض خان نے ایک ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی، جس کا ٹاپک رجیم چینج تھا سائل نے ویڈیو کو غور سے سنا ،اور اسکے جذبات مجروح ہوئے،عمران ریاض خان نے ویڈیو میں افواج پاکستان کو برا بھلا کہا اور تنقید کی ،پاکستانی افواج کی توہین کرنے کی کوشش کی،پاک فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا،عمران ریاض خان کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے ،افواج پاکستان ہمارے ملک کی طاقت ہے، عمران ریاض خان کا ویڈیو جرم، مقدمہ درج کیا جائے، تھانہ کالا باغ میانوالی میں عمران ریاض خان کے خلاف حاجی محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

لاہور کے تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،مدعی محمد آصف کی مدعیت میں درج مقدمے میں پاک فوج پر تنقید اور توہین کا کہا گیا ہے

The post سینئرصحافی عمران ریاض خان سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

سینئرصحافی عمران ریاض خان سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×