Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کا انتخاب ،قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیربعد ہو گیا

تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے بعد شاہ محمود قریشی بھی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، شہباز شریف بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے

قومی اسمبلی میں آئین کی شق 91کے تحت نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا شہباز شریف یقینی طور پر ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، شہباز شریف پہلی بار وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف کے بھائی نواز شریف پہلے وزیراعظم رہ چکے ہیں، وزارت عظمیٰ کیلئے نون لیگ کے شہباز شریف اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی مد مقابل تھے تا ہم تحریک انصاف نے استعفے دے دیئے ہیں

شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس آمد ہوئی ہے ,شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ اگلا فیصلہ بتا دیں،جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاوس کا موسم انتہائی خوشگوار ہے اپوزیشن نے عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجا ہے ،ن لیگ کے کیسز برقرار رکھیں ،ٹی وی کیمرے لگا کر سماعت کریں کسی کے خلاف کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جائےگا جس نے کرپشن کی عوام کے سامنے رکھیں گے ،ہم نے کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالنا کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا ہمارا کام ہے وہ کی جائے گی،

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی،حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا، خط کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا سربراہ مقرر کیاجائے،

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں کرپشن کو روکنا ہے، گزشتہ روز کے احتجاج سے انکارنہیں کیا جا سکتا ،احتجاج میں نعروں سے متعلق کچھ کہہ نہیں سکتا،ساڑے 3سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں پارلیمنٹ میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ،

اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال باقی ہے،اس کے بعد الیکشن ہوں گے،ترجیحات سے متعلق شہباز شریف ہی بتائیں گے،الیکشن اصلاحات کرنے ہوں گے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی سیاسی جماعت متفق نہیں،اس پر حکمت عملی بنانی پڑے گی ہم وزارتوں کی دوڑ میں نہیں ہیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ اور نا اہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے موجودہ حالات کسی ایک فرد یا پارٹی کے بس میں نہیں ٹھیک کر سکے آئندہ جو اتحادی حکومت بنے گی اس میں سب ملکر بحران سے نمٹیں گے وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں ،ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا ہماری حکومت کا زیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پر ہوگا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے،

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں،تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے پی ٹی آئی کے خلاف ناکامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی طویل چارج شیٹ ہے، پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے،استعفوں کی بات بھی ہو رہی ہے اور وزیراعظم کے لیے امیدوار نامزدگی بھی ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ر دور رس اثرات مرتب ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ قوم کو اس وقت عمران خان جیسے ایماندار اوردیانتدار سیاست دان کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کوعزت سے جینا سکھایا ہے۔عمران خان کی آواز پرعوام نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔ عمران خان نے ملک میں صاف و شفاف سیاست کی بنیاد رکھی قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

The post اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×