Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

لاہور: پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا ,اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث کراچی کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور حریف ٹیم کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سولویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 16 کے مجموعی سکور پر شرجیل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، بابر اعظم 32، عامر یامین 20، محمد الیاس 7 ، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نسیم شاہ نے 5 شکار کیے، سہیل تنویر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ادھر آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانزکے درویشوں نے لاہورقلندرزکے قلندروں کو5 وکٹوں سےہرادیا ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا مشکل ہدف بڑی آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا ،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

دونوں بیٹسمینوں نے لاہور قلندرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور نصف سنچریاں بنائیں، 150 کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین 83 سکور بنا کر راشد خان کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 69 سکور کی بناری کھیلی۔

حارث رؤف کی زبردست گیند پر ریلی روسو 5 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 19 ویں اوورز کے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹم ڈیوڈ بولڈ ہوئے، تاہم بیلز نہ گر سکی۔ اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے ٹم کو پویلین بھیج دیا۔ صہیب مقصود 20 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

آخری اوور میں خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے رنز کا کوہ کمالیہ سر کر لیا۔ بیٹر نے 4 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔

لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔

عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہورقلندرزکا ملتان سلطانزکو 207 رنز کا مشکل ہدف دے ملتان والوں کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان جیسے حلیم الطبع کھلاڑی کی موجودگی میں ملتان سلطانز کے لیے یہ کوئی بڑا اسکور نہیں ہے

کراچی سے ذرائع کے مطابق کراچی میں لاہور کے قلندروں کا ملتان کے دریشوں سے میچ جاری ہے ، قلندرز ٹاس ہارگئے جبکہ ملتان کے درویشوں نے ٹاس جیت کرقلندروں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ،

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں ہیں‌۔

رواں سیزن کا پہلا ڈبل ہیڈر آج ہونے جارہا ہے جس میں دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کراچی کنگز سکواڈ:

بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبے، لوئس گریگورے، عامر یامین، محمد عمران، محمد طہ، عماد وسیم، محمد الیاس

کوئٹہ گلیڈی اٹیرز سکواڈ:

ول سمیڈ، احسان علی، بین ڈنکٹ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالنکر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔

لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022ء کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!

The post پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×