Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

امریکا نے کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل پر امریکا نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان بھر میں صحافیوں کے خلاف تشدد کی دیگر تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں

لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسنین شاہ کی موت ہو گئی حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار کلب آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی-

حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ نامعلوم افراد فائر کرکے فرار ہوگئے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے اور گولیاں چلائیں عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 تھا-

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی کے اندھے قتل پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی تاریخ کا یہ اندوہناک واقعہ ہے، صحافیوں کے دل لاہور پریس کلب کے سامنے سرعام دن دہاڑے گولیاں مار کر ایک صحافی کو قتل کر دیا گیا اور کوئی کچھ نہ کر سکا، یہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کس حد تک گھمبیر ہو گئی ہے کہ جہاں صحافی محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کن حالات سے گزر رہا ہوگا۔

چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

انہوں نے مزید کہاکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں وہ معاشرے میں رونما ہونیوالے واقعات کو من و عن بیان کرکے معاشرے میں چھپے ناسوروں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ عام لوگ امن و سکون کی زندگی گزار سکیں اور ان کے مسائل حل ہوں لیکن کچھ قوتیں ان سے اسی عمل کی وجہ سے خائف رہتی ہیں اور موقع ملنے پر ان کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور اس کیس کو ہائی پروفائل کیسز کی فہرست میں شامل کرکے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبوں ہوں گے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ آج کا یہ دلخراش واقعہ ہمارے دلوں کو زخمی کر گیا ہے، ہم شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں اور تمام صحافی برادری اس واقعہ پر خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے، اگر حکومت نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیکر مجرموں کو فوری گرفتار نہ کیا تو ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مقتول صحافی حسنین شاہ کی تدفین تک سوگ میں لاہور پریس کلب بند رکھنے اور احتجاجاً پریس کلب پر کالے جھنڈے لہرانے کا بھی اعلان کیا۔

پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

The post امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×