Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم

چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺدنیا کے عظیم لیڈ رتھے رسول اللہ ﷺکی سیرت پرچلنے میں بہتری ہے جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی راہ پرچلتے ہیں وہ آگے جاتے ہیں ترقی کے لیے ریاست مدینہ کےاصولوں پر عمل کرنا ہوگا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہردور میں چیلنجز سے نمٹتے دیکھا ،پاکستان کو اوپر جاتے اور نیچے آتے بھی دیکھا،ایمان بہترین اور قیمتی تحفہ ہےاللہ نے مجھے شہرت ،پیسہ اورسب کچھ دیا،میں سیاست میں تبدیلی لانے کے لیے آیا،بطور تاریخ کا طالب علم اس نتیجے پر پہنچا کہ رسول اللہ ﷺکی سیرت پرچلنے میں کامیابی ہے،ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی میں آڑے آ گیا تعلیمی نظام تقسیم ہوا اور مسائل نے جنم لیا،تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے ،یکساں نظام تعلیم سے غریب کو فائدہ ہوگا،مدینہ کی ریاست میں خوف خدا لوگوں کے دلوں میں زندہ تھا،عظیم قوم بننے کے لیے بہترین کردار کاہونا ضروری ہے دنیا میں اسلام کے خلاف جو بھی عمل ہوتا ہے ،سب سے زیادہ ردعمل پاکستان سے آتا ہے ،انسان میں سوچنے کی صلاحیت ہے وہ اچھے اوربرے کی تمیز کرتاہے خواہش تھی ملک میں سیرت ﷺ اتھارٹی قائم کریں،ریسرچ سے ہی جامعات بنتی ہیں ،ریسرچ ہوئی ہی نہیں کہ دنیا کی امامت کس نے اور کس طرح کی ،سائنس اوراسلام میں لڑائی نہیں تھی لیکن نظریات میں فرق تھا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہوناہے مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہورہا ہے ،مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں ،نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی ،مغرب میں 40سال پہلے خاندانی نظام کدھر تھا اورہمار ے ممالک پرکیااثرات مرتب ہوئے ،موبائل فون انقلاب ضرورلایا لیکن اخلاقی طورپر نوجوانواں کو کمزورکرنے میں کردار ادا کررہاہے،بچوں اورنوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے بچوں اور نوجوانوں کو بہترین سرگرمیوں کے لیے چوائس دیا جائے ،مغرب آج سیرت پرریسرچ کررہا ہے کیونکہ وہاں فتویٰ لگ جانے کا ڈر نہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا وہ معاشرے کونقصان پہنچاتا ہے ،خود غرض آدمی کبھی قائد نہیں بن سکتاوہ اپنی ذات سے اوپر سوچتاہے بزدل انسان لیڈر شپ کرہی نہیں سکتا ،میرے نزدیک امیر وہ ہے جس کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا مدینہ کی ریاست میں لیڈروں کی بارش تھی کیونکہ وہ بلا خو ف سرگرم تھے مغرب سے کسی بھی وقت توہین مذہب کے واقعات سامنے آنے کا خدشہ ہے خواہش ہے قانونی اورمذہبی نکتہ نظرسے ہم بہترین جواب دیں بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا، ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم تمام مافیا کےخلاف کھڑے ہیں جو اس ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے اب اس سے زیادہ کیا چیزہو سکتی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں ای وی ایم مشین سے ہمیں کیا فائدہ ہے؟ آج تک ہر الیکشن متنازع ہوتا ہے کرپشن کوبرانہیں سمجھیں گے تو معاشر ہ بہتر نہیں ہو گا گزشتہ دنوں ایک کانفرنس ہوئی جس کا مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جن کو عدالتوں نے سزا دی

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!

The post چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×