Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نسبت ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے ہو رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر میں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ،ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے،ماضی میں سڑکوں کی تعمیر اتی منصوبوں میں کرپشن کی گئی ،سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے سندھ کو ہم نے احساس پروگرام کے تحت پیسہ دیا ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہاں ہماری حکومت ہے یا نہیں ،سندھ میں آباد ی زیادہ اور وہاں کے لوگوں میں غربت ہے سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائیں گے جو لیڈر آنے والے الیکشن کی سوچ رکھے وہ ترقیاتی کام نہیں کرسکے گا،کم لاگت پر معیاری سڑک کی تعمیر کمال ہے کرپشن کا مطلب غریب عوام کا پیسہ چوری کرنا ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تمام علاقوں پر توجہ دینا ہوگی صرف کوئٹہ میں ترقی سے بلوچستان کے حالات نہیں بدلیں گے، 2013 اور آج سڑک کی تعمیر میں 20 کروڑروپے کی بچت ہورہی ہے،مراد سعید اور این ایچ اے کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،قوم کو نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آتے ہیں

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے جھل جھاؤ۔ بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگِ بنیاد رکھا،80 کلومیٹر جھل جھاؤ۔ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ 11,835 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر روزانہ تقریباً 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔2 لین کی اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کی دیگر علاقوں میں آمدورفت آسان اور ان کی معاشی ،معاشرتی ،صنعتی ،تجارتی ،زرعی، سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کے لیے اندازاً 3000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جھل جھاؤ- بیلہ روڈ ایران،افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

@MumtaazAwan

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ویڈیو لیک، زبیر عمر کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

زبیر عمر کے بعد اچکزئی کی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو وائرل

The post سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×