Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

The post پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×