آج پاکستان بھر میں جہاں مذہبی جو ش وخروش سے عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے وہیں لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے-
Related Articles
باغی ٹی وی : مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں جبکہ لیسکو کی جانب سے حسب روایت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر کئی بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
صبح 5 سے بتی (لائٹ) نہیں آ رہی۔پہلی مرتبہ عید پر ایسا حال دیکھا ہے، کچھ لمحے کےلئے بیچ میں آئی بھی ہے تو چیزیں جلنے کا خدشہ ہو گیا تھا۔لیسکو کا حکومت تو کچھ کر نہیں سکتی۔۔ اللہ ہی پوچھے گا۔ انہیں۔۔!
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) July 21, 2021
بدترین لوڈ شیڈنگ پر سینئیرصحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صبح 5 سے لائٹ نہیں آ رہی پہلی مرتبہ عید پر ایسا حال دیکھا ہے-
انہوں نے لیسکو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ کچھ لمحے کےلئے بیچ میں لائٹ آئی بھی ہے تو چیزیں جلنے کا خدشہ ہو گیا تھا۔لیسکو کا حکومت تو کچھ کر نہیں سکتی۔۔ اللہ ہی پوچھے گا۔ انہیں۔
Soch lay sir, hamare taraf (Buner) sirf 4 ganaty light athe hy. Please, ap logu k awaz tho ewanu thak ponch jathe hy, hamaray aahh bhi poncha d. Thanks
— Irfan Ullah (@IrfanUllah23) July 21, 2021
مبشر لقمان کی اس ٹوئٹ پرواپڈا والوں کی ہٹ دھرمی سے اکتائے ہوئے عرفان اللہ نامی صارف نے کہا کہ سوچ لیں سر ہماری طرف بنیر میں صرف 4 گھنٹے لائٹ آتی ہے –
صارف نے مبشر لقمان کو مخاطب کرتے یوئے درخواست کی کہ آپ لوگوں کی آواز تو ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے ہماری آواز بھی پہنچا دیں-
same here#GEPCO
— Anees (@AneEsMugHal999) July 21, 2021
The post لاہور: عید پر بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری مبشر لقمان لیسکو پر پھٹ پڑے appeared first on Baaghi TV.