Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

غریبوں،مظلوموں اوربے بسوں کے مسیحا اقرارالحسن پرحملہ،فائرنگ

لاہور:غریبوں،مظلوموں اوربے بسوں کے مسیحا اقرارالحسن پرحملہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں غریبوں ، مظلوموں اوربے بسوں کے مسیحا پریشانوں کی پکارکی آواز بننے والے معروف صحافی اقرارالحسن پرلاہور میں حملہ کردیا گیا ہے اوروہ لہولہاں ہیں‌

ذرائع کے مطابق اقرارالحسن تھوڑی دیرپہلے لاہور کے معروف علاقہ ڈی ایچ اے کے بلاک پولیس اسٹیشن کے سامنے سے گزررہے تھے تواس دوران ان پرفائرنگ ہوگئی

ذرائع کے مطابق ان پرسیدھی گولیاں چلائی گئیں ان کے چہرے  پربھی زخم آئے ،دوسری طرف پولیس حکام اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان نامعلوم حملہ آوروں کا پیچھا بھی کیا گیا لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے

ذرائع کےمطابق پولیس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں تک پہنچنے کی کوشش کرہی ہے

دوسری طرف اقرارالحسن پرحملے کی مذمت کی جارہی ہے

اقرار کا پورا نام سیّد اقرار الحسنہے۔ اقرار 29 مئ 1984ء کو لاہور میں پیدا ہو‎ئے۔ اقرار الحسن نے جی سی کالج، لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

اقرار نے ایک ٹی وی اینکر قراۃالعین سے 2008 میں شادی کی۔ اس سے اقرار کا ایک بیٹا ہے جس کا نام سیّد پہلاج حسن ہے۔اقرار نے 2012 میں دوسری شادی کی۔اقرار کی دوسری بیوی کا نام فرح یوسف ہے

اقرار نے اپنے کریئر کی شروعات ایک عام نیوز کاسٹر کی حیثیٹ سے کی۔ اس نے اپنے شو سرِعام سے شہرت حاصل کی۔

The post غریبوں،مظلوموں اوربے بسوں کے مسیحا اقرارالحسن پرحملہ،فائرنگ appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

غریبوں،مظلوموں اوربے بسوں کے مسیحا اقرارالحسن پرحملہ،فائرنگ

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×