Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کو غیر ضروری قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے 14-2013 کی رپورٹ سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی میں جمع کرا دی،بیاہ شادیوں کے اندراج کو اسی طرح برقرار رکھا جائے،بیک وقت ایک سے زائد چار بیویوں کو نکاح میں رکھنا جائزہے

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے 2013 میں دیے گئے فیصلے پر کہا کہ اس فیصلے پر قائم ہیں اور وہی فیصلہ برقرار ہے

اسلامی نظریاتی کونسل سے دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے رائے مانگی تھی جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں،

قبلہ ایاز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو سوال تھا وہ لا اینڈ جسٹس کے حوالہ سے تھا، ہم نے فیصلے کی روئیداد پیش کی ، یہ مسئلہ ڈسکس نہیں ہوا، اجازت لینے کا مسئلہ بہت پرانا اٹھایا گیا تھا اس پر رپورٹ موجود ہے کہ اجازت لینا ضروری نہیں ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے نکاح کے لیے شوہر پہلی بیوی سے اجازت لینے کا شرعاً تو پابند نہیں ہے البتہ پاکستانی قانون ’مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961‘ کے مطابق دوسرے نکاح کے لیے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت لینا لازم ہے اور بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں دوسری شادی کرنا مہنگی پڑی، عدالت نے نوجوان کو جیل بھجوا دیا،واقعہ بہاولپور کے علاقے یزمان منڈی میں پیش آیا، جہاں بغیر اجازت شادی کرنے پر پہلی بیوی شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئی، شازیہ پروین نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کے شوہر رضوان نے بغیر اجازت دوسری شادی کی ہے جس پر فیملی کورٹ نے فیصلہ سنایا

خاتون کی جانب سے رانا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،فیملی کورٹ نے دوسری شادی کرنے والے نوجوان رضوان کو سزا سنا دی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا.

گزشتہ برس دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.

دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

The post دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×