Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

محمد ندیم قریشی کا کورونا سے لاک ڈاون کے سو دن مکمل ہونے پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اہم بیان

4 جولائی ،لاہور: ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی کا کورونا سے لاک ڈاون کے سو دن مکمل ہونے پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اہم بیان.

بزدار حکومت نے مشکل کی گھڑی میں بہترین اقدامات سے قوم کے دل جیت لیے ہیں. اعلی عدلیہ کے بزدار حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے مثبت ریمارکس باعث افتخار ہی.زدار حکومت نے بروقت اقدامات سے کورونا کے پھیلاو پر کافی حد قابو پایا.بزدار حکومت کورونا کی روک تھام میں تمام صوبوں پر بازی لے گئی ،
پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کا نفاذ قابل قدر کارنامہ ہے.نامور طبی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی تشکیل.تبلیغی جماعت ،زائرین اور بیرون ملک سے آنے والوں کی سکریننگ کی ،
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا. کاروباری اداروں،دفاتر ،مارکیٹوں ،شاپنگ مالز ،ٹرانسپورٹ وغیرہ کیلئے ایس او پیز کا نفاذ کیا. انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زائد مشتبہ مریضوں تک رسائی حاصل کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سمارٹ ٹیسٹنگ کا آغاز کیا.کورونا وائرس کے علاج کی ادویات اور طبی آلات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا. ہنگامی بنیادوں پر قرنطینہ مراکز اور آرٹ فیلڈ ہسپتال قائم کیے ،بزدار حکومت نے بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا.

پنجاب حکومت نے جدید ترین 24/7کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا,فوری مدد اور ضروری آگاہی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1033 قائم کی.روزانہ ٹیسٹ کی صلاحیت 190 سے بڑھا کر آٹھ ہزار سے زائد روزانہ کی
صوبہ بھر میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد ٹیسٹ کر چکے ہیں.ڈاکٹرز اور کارکنان صحت کو حفاظتی لباس/آلات کی فراہم کیے.ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تاریخ ساز رسک الاونس اور شہداء پیکج دیا ،
لاک ڈاون سے متاثرہ غریب خاندانوں کیلئے دس ارب روپے کی لاگت سے "انصاف امداد پروگرام”شروع کیا
نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی ،ندیم قریشی.

The post محمد ندیم قریشی کا کورونا سے لاک ڈاون کے سو دن مکمل ہونے پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اہم بیان appeared first on Baaghi TV.



This post first appeared on Baaghi TV, please read the originial post: here

Share the post

محمد ندیم قریشی کا کورونا سے لاک ڈاون کے سو دن مکمل ہونے پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اہم بیان

×

Subscribe to Baaghi Tv

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×