Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 9 سو پوائنٹس نیچے آگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 9 سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہی ہوا جہاں مقامی حصص مالکان نے اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔

کاروباری روز کا آغاز 41 ہزار 8 سو 82 پوائنٹس کے ساتھ ہوا تھا تاہم اب تک یہ 41 ہزار 2 سو 5 پوائنٹس تک آچکا ہے لیکن اس میں سب سے زیادہ 965 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران بدستور بہتری کی جانب جانے والی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے مزید حصص کی خریداری میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

اسی طرح غیر ملکی حصص مالکان نے بھی اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔

مارکیٹ ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے اسٹاک ایکسچینج میں اس شدید مندی کی بڑی وجہ وزیرِ اعظم کا دورہ چین ہے، جہاں 5 ارب ڈالر کے پیکیج کی باز گشت سنائی دی جارہی تھی لیکن اب تک ایسا کوئی پیکیج نہیں ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس دورے سے متعلق حتمی طور پر یہ بات سامنے نہیں آجاتی کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے کیا پیکیج دیے جارہے ہیں، تب تک اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت جاری رہے گی۔

اس وقت سیمنٹ، آئل اور گیس سیکٹر میں شدید مندی دکھائی دی لیکن بینکنگ سیکٹر میں کچھ بہتری نظر آئی۔

The post کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 9 سو پوائنٹس نیچے آگیا appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 9 سو پوائنٹس نیچے آگیا

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×