Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بڑھتی ہوئی بدتمیزی کے اسباب

بڑھتی ہوئی بدتمیزی کے اسباب

پیر سید کرامت علی

جو بچہ کسی سکول میں کامیاب نہ ہو اور والدین کا نافرمان بھی ہو ، والدین غربت کا شکار بھی ہوں اور بچہ چوری چکاری کا عادی ہو غرض کسی حوالہ سے درست نہ ہوا تو اس بچہ کو مدرسہ میں داخل کروادیتے ہیں ، نتیجہ آپکے سامنے ہےکہ ان میں کچھ تو اللہ کے فضل سے دینِ متین کی صحیح ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں اور کچھ بچے (بڑے ہوکر بھی) ساری زندگی احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں ، والدین کی طرف سے تربیت میں کمی ، خاندان اور ماحول کے اثرات کی وجہ سے ساری زندگی قول وفعل کے تضاد سے بھر پور رہتی ہے ۔ اسکے علاوہ اگر کبھی اسے عزت مل جائے تو وہ دوسروں کو ذلیل کرنا شروع کردیتا ہےجس سے اسکی اصلیت سمجھی جاسکتی ہے کہ یہ کیسے خاندان سے تعلق رکھتا ہے یا اسکے مربی ( تربیت کرنے والے) کیسے ہیں ،کِبار علماء اور ذی شعور اربابِ طریقت اس بات پر غور فرمائیں کہ ہمارے کچھ علماء نے جو انداز ِ بدتمیزی اپنا رکھا ہے کیا یہ انداز کسی غیر مسلم کیلئے اسلام کے قریب آنے کا سبب بن سکتا ہے ؟؟؟غیر مسلم کی بات تو رہی ایک طرف یہاں تو اپنوں کو دھکیل کر جہنم کی راہ دکھائی جارہی ہے اورافسوسناک بات یہ کہ اب یہ سوچ روز بروز پختہ ہوتی جارہی ہے کہ جو ہم کر رہے ہیں بس وہ دین ہے باقی سب دین سے باہر ، کیا دو چار لوگ حق پر ست ہیں باقی سب باطل پرست ؟؟؟ اگر یہی مزاج رہا تو ہم مزید رسوا ہوں گے ۔ خدا کیلئے یہ وقت فتنوں کا ہے اور ہمیں اپنے حصے کا دِیا روشن کرنا ہوگا، شریعتِ مطہرہ کا مزاج یہ ہے کہ کوئی ایک عالم یا شیخِ طریقت یا تنظیم کسی دوسرے فریق کی بات مِن و عَن تسلیم کرنے کا پابند نہیں ہے اور ایسا نہ کرنے ( یعنی ہر دوسرے عالم یا تنظیم کی حمایت نہ کرنے سے) سےکوئی شخص کافر یا مرتد نہیں ہوتا۔

The post بڑھتی ہوئی بدتمیزی کے اسباب appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

بڑھتی ہوئی بدتمیزی کے اسباب

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×