Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تصوف کیا ہے؟

تصوف کسی ورد و وظیفہ کا نام نہیں ہے۔۔۔ کسی خاص تسبیح کا نام تصوف نہیں ہے۔۔۔ تصوف نہ رسوم کا نام ہے اور نہ علوم کانام ہے۔۔۔ نہ کسی وضع قطع کا نام ہے، نہ کسی ہئیت کا نام ہے۔۔۔ اور نہ جبہ و دستار و گدی کا نام ہے۔۔۔ تصوف نہ وراثت ہے نہ دعویٰ ہے۔۔۔ تصوف کیا ہے۔۔۔؟ تصوف سراسر حسن معاملہ ہے اور حسن ادب ہے۔
تصوف یہ ہے کہ اللہ سے معاملہ کیسے کرنا ہے۔۔۔؟ رسولﷺ سے معاملہ کیسے ہو۔۔۔؟ صحابہ و اہل بیت سے کیسا معاملہ ہو۔۔۔؟ اولیاء سے معاملہ کیسے ہو۔۔۔؟ بڑوں، چھوٹوں، بیوی بچوں۔۔۔ والدین، پڑوسیوں، دوست احباب، دشمن۔۔۔ عالم، جاہل، نیک، بد، غریب، امیر سے معاملہ کیسے ہے۔۔۔؟ ہر ایک کے ساتھ اپنا معاملہ اچھا رکھنا تصوف ہے۔ حسن ادب ہے۔ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم دو معاملات درست رکھتے ہیں تو آٹھ معاملے خراب رکھتے ہیں۔
٭ حضرت فضیل بن عیاض﷫ فرماتے ہیں :
اِذَا اکْتَابَکَ عَدُوُّ فَهُوَ اَنْفَعُ لَکَ مِنَ الصِّدِيْق فَاِنَّه کلما ماکْتَابَکَ اَعْطَاکَ من حَسَنَاتِه۔
اے بندے تصوف یہ ہے کہ جب تیرا کوئی دشمن ہو اور وہ تیری پشت پیچھے تیری غیبت کرے۔۔۔ تجھے برا بھلا کہے۔۔۔ تیری چغلی کرے۔۔۔ تیرے خلاف بری بھلی باتیں کرے۔۔۔ تہمتیں لگائے تو، تُو اس دشمن کو اپنے دوستوں سے بھی زیادہ نفع مند سمجھ، غنیمت جان کہ کوئی تیری غیبتیں کرتا ہے، تجھے گالی گلوچ دیتا ہے اس لئے کہ دوست تو تیری تعریف کریں گے اور تعریف کرنے سے تیرا نفس بگڑ جائے گا۔۔۔ دشمن تجھے گالی دے گا اور ہر ایک گالی پر اپنی نیکیاں تیرے کھاتے میں ڈالتا جائے گا۔۔۔ جتنی گالیاں دے گ، اس کی ایک ایک گالی پر اس کی نیکیاں تیرے نامہ اعمال میں منتقل ہوتی چلی جائیں گی۔۔۔ دوست کا تیری تعریف کرنا تجھے کوئی بھی نیکی نہ دے گا بلکہ الٹا نقصان کا ڈر ہے۔ اگر نفس پرتمکن نہ ہو اور نفس مطمئنہ، راضیہ، مرضیہ نہ ہو بلکہ درمیان میں ہو، ڈگمگارہا ہو۔۔۔ باطن کمزور حالت میں ہو تو زیادہ تعریف سے نفس پھول سکتا ہے۔۔۔ نفس بگڑ سکتا ہے، وہ نفس یہ سمجھ سکتا ہے کہ جو تعریف ہورہی ہے وہ حق ہے۔۔۔ شاید میں ہوں ہی اس کے قابل۔۔۔ بس یہ خیال آیا کہ میں اس تعریف کا حقدار ہوں، بربادی شروع ہوگئی۔۔۔ لیکن یہ اتنی باریک بربادی ہے کہ اس کا شعور بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے۔ ورنہ آج کل تو ہر شخص تعریف اور خوشامد کا بندہ ہے۔ اولیاء اللہ میں ہمیں ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں جب اس خطرے کے پیش نظر انہوں نے تعریف کرنے والوں کی نظروں میں خود کو برا بنا دیا لیکن نفس کو بگڑنے سے بچا لیا۔

٭٭٭٭٭

The post تصوف کیا ہے؟ appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

تصوف کیا ہے؟

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×