Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

واٹس ایپ پر اب رقم کی منتقلی بھی ہوسکے گی

واٹس ایپ پر اب رقم کی منتقلی بھی ہوسکے گی

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ صارفین  کے لیے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ  ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: واٹس ایپ ویب کے 2 نئے زبردست فیچرز

یہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ  کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ پر اب رقم کی منتقلی بھی ہوسکے گی appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

واٹس ایپ پر اب رقم کی منتقلی بھی ہوسکے گی

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×