Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے:ٹرمپ

جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے:ٹرمپ

 لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے۔ڈیووس میں برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ اچھی غذا لیتے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔انھوں نے خیال ظاہرکیاکہ وہ برطانیہ میں مقبول ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ جعلی خبروں کے دور میں سماجی رابطے کی سائٹس ان کے دفاع کا ذریعہ ہے ۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا وہ کبھی کھبار تو بسترسے ہی ٹوئٹ کردیتے ہیں۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ وہ خواتین کااحترام اورانھیں سپورٹ کرتے ہیں جبکہ فوج سے متعلق پوزیشن کو خواتین سمجھتی ہیں کیونکہ وہ ملک میں محفوظ رہنا چاہتی ہیں۔امریکی صدر نئی پالیسیوں سے آگاہ کرنے، تنازعات کاذکر، عالمی صورتحال پر اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر ان کے اکانٹ کی فالوئنگ 47.2ملین ہے۔

The post جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے:ٹرمپ appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے:ٹرمپ

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×