Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پیغام پاکستان: فرقہ واریت پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے‘ علماءکو مسئلے پر جامع کردار ادا کرنا چاہئے

پیغام پاکستان: فرقہ واریت پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے‘ علماءکو مسئلے پر جامع کردار ادا کرنا چاہئے,

صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فرقہ واریت پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے.علماءکو اس مسئلے پر جامع کردار ادا کرنا چاہئے. اسلام کی رو سے دہشت گردی عوام اور فساد فی الارض کے زمرے میں آتی ہے. پیغام پاکستان ملک میں امن کی جانب اہم قدم ہے.معاشرے میں شدت پسندی کی مختلف شکلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے. توقع ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی جن سے مشکلات پیدا ہوں. دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم غیر معمولی طور پر سنجیدہ ہے. صدر ممنون حسین نے پیغام پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے گزشتہ تین دہائیوں سے قوم کا امن تہہ و بالا کررکھا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم غیر معمولی طور پر سنجیدہ ہے۔ اسلام کی رو سے دہشت گردی حرام ہے اور فساد فی الارض کے زمرے میں آتی ہے۔ پیغام پاکستان ملک میں امن کی جانب اہم قدم ہے۔ پیغام پاکستان میں ملک کے تمام طبقات کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں قومیں ان مسائل کا جائزہ لیتی ہیں جن سے وہ دوچار ہوتی ہےں۔ ستر اور نوے کی د ہائی کے درمیان ریاست و ریاستی اداروں نے فرائض کی ادائیگی نہیں کی۔ فرائض کی عدم ادائیگی کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے آئندہ ایسی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی جن سے مشکلات پیدا ہوں۔ دوسروں کی رائے کا احترام نہ ہونے کی صورت میں فرقہ واریت جنم لیتی ہے معاشرے میں شدت پسندی کی مختلف شکلوں پر بھی توجہ کی ضرورت ہے.

The post پیغام پاکستان: فرقہ واریت پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے‘ علماءکو مسئلے پر جامع کردار ادا کرنا چاہئے appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

پیغام پاکستان: فرقہ واریت پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے‘ علماءکو مسئلے پر جامع کردار ادا کرنا چاہئے

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×