Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کا افغانستان کو 335 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور نجم الحسن شنٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب 112 اور 104 رنز کی اننگز کھلییں۔

دیگر بیٹرز میں شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد نعیم نے 28 اور مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور گلبدین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

یاد رہے کہ میچ ہارنے کی صورت میں بنگلہ دیش ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کا افغانستان کو 335 رنز کا ہدف

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×