Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مظفرآباد: نصیرآباد میں کار دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات بارش کے دوران کار حادثہ کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔

حکام کے مطابق کارمظفرآباد سے گاؤں جھینگ جارہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں کہ ڈیڈ لاشوں کو نکال کر آبائی گاؤں جھینگ روانہ کر دیا گیا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

مظفرآباد: نصیرآباد میں کار دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×