Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر ہیتھ سٹریک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ اُن کی اہلیہ نادین سٹریک نے ایک فیس بُک پوسٹ میں اپنے شوہر کے انتقال کی تصدیق کی۔

عالمی میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر ہیتھ سٹریک جِگر کے کینسر کے باعث زیرِعلاج رہے۔ گزشتہ ماہ اگست کو بھی ہیتھ سٹریک کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کی بعد ازاں اُن کے اہلخانہ نے تردید کر کے افواہ قرار دیا تھا۔

ہیتھ سٹریک کی عمر 49 برس تھی۔ وہ 16 مارچ 1974 کو بولاوائیو میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے دسمبر 1993 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کیا تھا۔ ہیتھ سٹریک نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سنہ 2005 میں انڈیا کے خلاف ہرارے میں کھیلا۔

انہوں نے 65 ٹیسٹ میچز کی 107 اننگز میں 22 کی اوسط سے ایک ہزار 990 رنز سکور کیے جس میں ایک سینچری اور 11 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 216 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہیتھ سٹریک نے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز بھی سنہ 1993 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ ون ڈے میں ہیتھ سٹریک نے بطور بولر 189 میچز کی 185 اننگز میں 239 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 28 کی اوسط سے 2943 رنز بھی سکور کیے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×