Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پشاور: زبردستی دکانیں بند کروانے پر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

پشاور پولیس نے گزشتہ روز بجلی کے زائد بلوں کیخلاف احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کروانے پر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین کی مدعیت میں درج مقدمے میں زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت سمیت11 کارکنان نامزد کیے گے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کارکنان نے گزشتہ روز زبردستی اشرف روڈ پر دکانیں بندکرائیں، دکانیں بعد نہ کرنے پر جماعت اسلامی کارکنان نے دکانداروں کو دھکمیاں دی۔

خیال رہے کہ گزشتہروز جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال دیکھنے میں آئی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پشاور: زبردستی دکانیں بند کروانے پر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×