Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کشمور: اغوا کی بڑھتی وارداتوں سے تنگ شہریوں کا قومی شاہراہ پر احتجاج

کشمور میں اغوا کی بڑھتی وارداتوں سے تنگ شہریوں کا دوسرے روز بھی قومی شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔ ضلع بھر میں ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر پر دوسرے روز بھی دھرنا ہے۔ مظاہرین نے رات سڑک پر گزاری، مطالبہ کیا کہ جب تک اُن کے پیارے بازیاب نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔

احتجاج کے باعث سندھ پنجاب اور بلوچستان کو آنے اور جانے والی ٹریفک دوسرے روز بھی معطل ہے، مسافروں اور ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مذاکرات کیلئے نہ پہنچا۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کہتے ہیں مغویوں کا سراغ لگا لیا ہے جلد انٹیلی جنس اور ٹارگٹ بیسڈ آپریشن شروع کر کے بازیاب کرالیں گے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

کشمور: اغوا کی بڑھتی وارداتوں سے تنگ شہریوں کا قومی شاہراہ پر احتجاج

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×