Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بھارت نے 3 ممالک کیلئے نان باسمتی چاول کی برآمد سے پابندی اٹھالی

بھارت کی جانب سے تین ممالک کے لئے نان باسمتی چاول کی برآمد سے پابندی اٹھالی گئی۔

بھارتی وزارت تجارت کے مطابق بھوٹان ، سنگاپور اور ماریشس کے لئے نان باسمتی چاول کی برآمد سے پابندی اٹھا لی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کو چاول کی برآمد کا اجازت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق بھوٹان کو 79، سنگا پور کو 50 اور ماریشس کو 14 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں نان باسمتی چاول مسلسل مہنگا ہوا ہے اور پاکستان سے بھی چاول کی برآمد اور قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رائس ایکسپورٹرز کے مطابق پاکستان میں 50 روپے فی کلو والے نان باسمتی چاول کی قیمت 125 روپے سے متجاوز ہوگئی ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بھارت نے 3 ممالک کیلئے نان باسمتی چاول کی برآمد سے پابندی اٹھالی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×