Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کیلئے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کی جانب سے ایشین فٹ بال کانفیڈریشن ( اے ایف سی ) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ایف ایف کے مطابق قومی سکواڈ کے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، حسن علی اور عثمان علی، ڈیفنڈرز محمد سہیل، محب اللہ، حسیب احمد خان، محمد سفیان، سید عبداللہ شاہ، مامون موسیٰ خان، سعید خان اور عبداللہ اقبال، مڈ فیلڈرز میں محمد حیان خٹک، محمد طحہٰ، زید عمر، نظام الدین، عالمگیر غازی اور ہارون حامد،فارورڈز میں شائق دوست، معین احمد، محمد وحید، محمد ولید، حمزہ احمد اور فرید اللہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 6 ستمبر سے بحرین میں شروع ہوگا جبکہ قومی سکواڈ 4 ستمبر کو راونہ ہوگا۔

پاکستان گروپ ڈی میں میزبان بحرین،جاپان اور فلسطین کے ساتھ شامل ہے جبکہ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 ستمبر کو جاپان کےخلاف کرے گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کیلئے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×