Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی سی بی کی ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی سلیکشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق سلکیشن کمیٹی کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ امام الحق ، سعود شکیل اور آغاز سلمان بھی ممکنہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حارث اور وسیم جونیئر بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 15 رکنی سکواڈز کے اعلان کے لئے 5 سمتبر کی تاریخ طے ہے جبکہ ٹیمیں 28 ستمبر تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سکواڈز میں تبدیلی کر سکتی ہیں تاہم 28 ستمبر کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، اس صورت میں کرکٹ بورڈ 5 ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام کرکٹ کونسل کو بھجوا دے گا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پی سی بی کی ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×