Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ہجرت ہمارے لئے سر کا تاج ہے داغ نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان ) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہجرت ہمارے لئے سر کا تاج ہے داغ نہیں۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اورنگی میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل سنٹر ہونے چاہییں، یہاں ایسی آبادی مقیم ہے جس نے اپنے ملک کی خاطر دو بار ہجرت کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ادارے صوبائی حکومتوں کے ہتھے چڑھ گئے، بدقسمتی سے کراچی کے صحت کے معاملات بھی ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے گئے جن کا کراچی سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

ہجرت ہمارے لئے سر کا تاج ہے داغ نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×