Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، پولیس کا دعویٰ

سانحہ جڑانوالہ سے متعلق فیصل آباد پولیس کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا جس کے مطابق سانحہ کی اصل وجہ مسیحی برادری کے 2 افراد کی آپس میں ذاتی رنجش تھی۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2 مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، ملزم پرویز مسیح کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم پرویز مسیح کی جانب سے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی گئی اور اس سلسلے میں اس نے ایک اجرتی قاتل کو پیسے اور موٹر سائیکل بھی فراہم کی تاہم قتل کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

ترجمان نے بتایا کہ قتل کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم پرویز نے توہین قرآن کی گھناؤئی سازش کی اور اس سازش میں اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی شامل تھے ۔

پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی جسے دیکھ وہاں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس کے نتیجے میں مسیحی بستوں میں گھر اور چرچز نذز آتش ہوئے۔

ترجمان کے مطابق مقدمے میں ملزم پرویز مسیح اور عمیر راجہ سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 اگست کو جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب کے الزامات کی پاداش میں مسیحی بستیوں میں گھر اور چرچز کو نذر آتش کیا گیا تھا۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، پولیس کا دعویٰ

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×