Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مبینہ کرپشن کے الزامات، نیب نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کی گئی اور انہیں پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ملی بگھت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں جبکہ ٹھیکوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کی رقم بٹوری اور من پسند ٹھیکیدار عظمت حیات کو رشوت کے معاملات میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم پرویزالہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

مبینہ کرپشن کے الزامات، نیب نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×