Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

وادی تیراہ میں 8 بچوں سمیت 11 افراد میں چکن پاکس کی تصدیق

اپر چترال کے بعد پشاور کے ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں بھی چکن پاکس کے کیسز کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 8 بچوں سمیت 11 افراد میں چکن پاکس کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد محکمہ صحت نے تحصیل مستوج اور تیراہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت حکام نے چکن پاکس کے حوالے سے آفس آرڈرجاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل تیراہ اورتحصیل مستوج کے ہسپتالوں میں عملہ اوردوائیوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انورنے ہدایت کی ہے کہ موبائل ٹیمیںڈی ایچ اوزکی زیرنگرانی متاثرہ تحصیلوں کا دورہ کریں ، اور جب تک حالات قابو نہیں ہونگے موبائل ٹیمیں وہاں موجود رہیں گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

وادی تیراہ میں 8 بچوں سمیت 11 افراد میں چکن پاکس کی تصدیق

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×