Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بنوں خودکش حملے کے9 شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

بنوں کےعلاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں شہید ہونےوالے نو شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں ان کےلواحقین،عزیز واقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی ،حوالدار عارف ،حوالدار عمران، حوالدار آفتاب، سپاہی رشید، سپاہی ذیشان، سپاہی حسیب، سپاہی احمد ، سپاہی وارث علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :۔ بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخرہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

شمالی وزیرستان میران شاہ کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عامر عزیز (عمر 29 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور سپاہی محمد عارف (عمر 27 سال، ساکن ضلع ساہیوال) کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :۔ میرانشاہ میں خفیہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 فوجی جوان شہید

شہدا کوان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں اور پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کررہے گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

بنوں خودکش حملے کے9 شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×