Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ کے جلد اعلان کا مطالبہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، پی پی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی باتیں صرف میڈیا میں سنتے ہیں، پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ حلقے میں پہنچا ہوں، کوشش پوری کی کہ سندھ کے لوگوں کی خدمت کریں، عوام نے ہر وقت محبت دی ہے، ان کے ووٹوں سے اسمبلی میں جاتے ہیں، لوگوں میں حکومتی دور سے زیادہ محبت دیکھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے الیکشن ہوجائے، ہمارا یہ ہی مطالبہ ہے کہ آئین و قانون کے مطابق الیکشن ہوں، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول دیا ہے، جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کرے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں، ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا، پیپلز پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی باتیں صرف میڈیا میں سنتے ہیں، پیپلز پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ کے جلد اعلان کا مطالبہ

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×